الیکشن کمیشن متنازعہ نتائج والے حلقوں کا آزاد مبصرین سے آڈٹ کرائے،فافن

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن متنازعہ نتائج والے حلقوں کا آزاد مبصرین سے آڈٹ کرائے،فافن کی تجویز، یہ تجویز بھی دی گئی ہے اس آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور آزاد مبصرین شامل ہوں.

ملکی تاریخ کے بدترین متنازعہ انتخابات جن میں دیکھتے دیکھتے نتائج تبدیل، ووٹ مسترد کرکے 50، 50 ہزار سے ہارے امیدواروں کو جتوانے کے الزامات لگے 9 دن گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن نتائج مرتب نہیں کر سکا.

فافن نے تجویز دی ہے کہ جن حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا الیکشن کمیشن ان کے نتائج کا آڈٹ کرے،آڈٹ میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور آزاد مبصرین کو شامل کیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ الیکشن کے بعد کی صورتحال کا تقاضا ہے ،الیکشن کمیشن فوری ردعمل دے، معاملے کی تکنیکی تحقیقات کرائے.

پریزائیڈنگ افسر کی سیل یا آر او کی سیل کیساتھ کھولے گئے بیگز ،بیلٹ پیپرز اکاونٹ بیگ، جاری بیلٹ پیپرز کی کائونٹر فوائل کو دیکھا جائے۔

فافن نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں دستاویزات بشمول نتیجہ فارم کے درست ہونے کا جائزہ لیا جائے، دوسرے مرحلے میں غیر تصدیق شدہ فارم کے انتخابی نتائج پر اثرات کا جائزہ لیا جائے۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیسرے مرحلے میں الیکشن آفیشلز کا احتساب کیا جائے، الیکشن کمیشن فارمز 45کی مختلف کاپیوں کی حقیقت کی وضاحت کرے.

Comments are closed.