ڈسکہ دھاندلی کیس کیں فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے شواہد مانگ لیے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں ڈسکہ دھاندلی کیس کی انکوائری سلسلے میں تحریک انصاف کی رہنما ء فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے شواہد مانگ لیے۔

پی ٹی آئی رہنماء فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دائر کردی، جس میں الیکشن کمیشن سے سوال نامہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ ڈسکہ دھاندلی کے حوالے سے مجھے پہلے کسی انکوائری میں نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے انکوائری کمیٹی سے الزامات کے شواہد مانگ مانگتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انکوائری میں مجھ سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا گیا، اس کا علم نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔ اس موقع پر عثمان ڈار اور عمر ڈار نے بھی تحریری جواب انکوائری کمیٹی کو جمع کرادیا۔

دوسری جانب میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پچھلی پیشی پر ہمیں طلب کیا تھا لیکن میں بیرون ملک تھی ہمین نہیں معلوم ہمیں کس لئے بلایا؟ ۔الیکشن کمیشن ہمیں تحریری سوالنامہ دے پھر ہم جواب دیں گے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جس نے لگایا تھا اب وہ شفافیت کو یقینی بنائے الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اپنا آئینی رول ادا کرے لیکن کسی سیاسی جماعت کے ذیلی ونگ کا تاثر نہ دے۔

Comments are closed.