حمزہ شہباز کی ایک اور گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

57 / 100

فوٹو :اسکرین گریب

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حمزہ شہباز کی ایک اور گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ، خوبصورت آواز میں گانا گا کر حاضرین محفل کی خوب داد سمیٹی ہے.

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اپنی رہائش ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے.

ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا بہت سریلے انداز میں گایا، حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

حمزہ نے رفیع کا گانا ” زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا،جس سے حاضرین محظوظ ہوئے، اور اختتام پر سب نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی.

حمزہ شہباز شریف کی آواز بہت خوبصورت ہے مگر واضح رہے کہ کہ ان کے والد شہبازشریف بھی بہت اچھی آواز کے مالک ہیں.

انھوں نے جب وہ وزیر اعلیٰ تھے بھری محفل میں اکیلے نہ جانا گاکر سب کو حیران کر دیا تھا، انھوں ایک محفل میں گلوکار سے مائیک لے یہ گانا گایا.

Comments are closed.