توشہ خانہ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ سے متعلق معلومات اور ڈیٹا پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔نئی پالیسی کے تحت تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔

اجلاس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاوٴن پر بریفنگ بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں، توانائی بچت سے متعلق میڈیا کمپین کی منظوری دی جائیگی۔

Comments are closed.