سہ فریقی ٹی 20 سیریز،پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
فوٹو : کرک انفو
راولپنڈی : سہ فریقی ٹی 20 سیریز،پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، ایونٹ کا تیسرا میچ یکطرفہ ثابت ہوا پہلے بیٹنگ میں مہمان ٹیم 128 تک محدود ہوئی، جبکہ بیٹنگ میں صاحبزادہ فرحان کے آگے سری لیکن باولر بے بس دکھائی دیئے.
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،صاحبزادہ فرحان ناٹ آؤٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اوپنرصائم ایوب 20 اور بابر اعظم 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جب کہ کپتان سلمان آغا کی ٹی20 میچز میں ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہوا اور وہ صفر کی خفت سے دوچار ہو کر پویلین لوٹے۔عثمان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمانتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا 1 کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو ہرا دیا
سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل پریرا 25، کامل مشارا 22، پتھم نسانکا 17، ونندو ہسارنگا 11، کوشل مینڈس 3، کمنڈو مینڈس 3 جبکہ کپتان داسن شناکا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ سلمان مرزا، ابرار احمد اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، آج شام پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، زمبابوے نے بھی سری لنکا کو شکست دے دی تھی.
Comments are closed.