بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سےشکست دے دی
فوٹو : کرک انفو
ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 104 رنز سےشکست دے دی،قومی ٹیم 163 پرآوٹ ہوئی ، 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 163 بناسکی ،عبداللہ فضل 66 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے بیٹنگ لائن مکمل فیل ہوگئی آسان ہدف بھی دباو کے باعث حاصل نہیں کیاجاسکا۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے ،بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری تھی، جب امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، دوسری وکٹ 57 رنز پر گری تھی جب اذان اویس 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی تیسری وکٹ کپتان شان مسعود کی صورت میں گری، وہ بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھی وکٹ 119رنز پر گری، جب عبداللّٰہ فضل 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 121 رنز پر گری تھی جب سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ چھٹی وکٹ 152 رنز پر گری، سعود شکیل 15 رن بنا کر آؤٹ ہوئے اور ساتویں وکٹ 153 رنز پر گری، محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 154 رنز اور نویں 158 جبکہ آخری وکٹ 163 رنز پر گری، حسن علی 1، نعمان علی 4 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش نے دوسری اننگ 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی، پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کےلیےکم از کم 75 اوورز میں 268 رنزبنانے ہیں، نجم الحسین شانتو نے 87 اورمومن الحق56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Bangladesh win the first Test match by 104 runs.#BANvPAK pic.twitter.com/wTaOAXFArP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
بنگلادیش نے ٹیسٹ کے پانچویں روز دوسری اننگز 152 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی،
پانچویں دن کے آغاز پر بنگلادیش کی چوتھی وکٹ 164 رنز پر گری، مشفیق الرحیم 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 190 رنز پر گر ی، لٹن ڈاس کو 11رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا، پاکستان کے نعمان علی اورحسن علی کی ،3 3 وکٹیں ، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔
ڈھاکہ ٹیسٹ چوتھا روز،ہوم ٹیم نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی
ہوم ٹیم نے 179 رنز کی برتری حاصل کرلی ، چوتھے دن جب کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے کھیل ختم کرنے کااعلان کیا گیا تو بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے تھے ۔
چوتھے دن بارش کے باعث کھیل دودفعہ متاثر ہوا ، چوتھے دن کھیل کے اختتام پر کپتان نجم الحسن شنٹو 58 اور مشیق الرحیم 16رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ محمد حسن جائے 5 ، شاد مان اسلام 10 اورمومن الحق 56 رنز بنا کرآوٹ ہوئے ، شاہین شاہ ، محمد عباس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
چوتھے روز کھانے کے وقفے تک بنگلادیش نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے تھے تاہم کھانے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہونے کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا۔
کافی دیر تک مسلسل بارش ہونے کے باعث چائے کا وقفہ بھی اسی دوران کرلیا گیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلادیش کی ٹیم 413 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، نجم الحسن شانتو 101، مومن الحق 91 اور مشفیق الرحیم 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کے محمد عباس نے 5 اور شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 386 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
اذان اویس نے شاندار 103 رنز اسکور کیے، عبداللّٰہ فضل 60، محمد رضوان 59 اور سلمان علی آغا 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز میں امام الحق نے 45 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 13 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ تسکین احمد اور تیج الاسلام نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کل میچ کا آخری دن ہے ہم ٹیم کی برتری 179 رنز کی ہو چکی ہے اوراب دیکھنا یہ ہے کہ بنگلہ دیش کب میچ ڈکلیئراور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دیتا ہے امکان یہی ہے ہوم ٹیم پہلے ایک محفوظ ٹارگٹ سیٹ کرے گی اس کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی اور دوسری صورت میں پاکستان کے باولر کل حریف ٹیم کو جلد آوٹ کرکے پھر باقی ماندہ اوورز میں جیت کی کوشش کریں۔
Comments are closed.