شاداب خان پی ایس ایل 11کے بہترین آل راونڈرقرار دیئے گئے
فوٹو : فائل
لاہور: اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان پی ایس ایل 11کے بہترین آل راونڈرقرار دیئے گئے اور انھوں نے بعض حلقوں کی جانب سے سابق اسٹار آف سپنر ثقلین مشتاق سے جوڑ کر تنقید کرنے والوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دیا ۔
شاداب خان نے اس ایونٹ میں ثابت کیا کہ وہ ہی بہترین آل راونڈر ہیں بلکہ وہ آئندہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بطور کپتان بھی مضبوط امید وار ہیں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بری طرف باربار فیل ہونے کے بعد سلمان علی آغا پی ایس ایل میں بھی بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔
A complete package on the field, Shadab Khan dominates as the tournament’s best all-rounder 🙌🏼#HBLPSL11 | #NewEra pic.twitter.com/hdIRHN81wz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 3, 2026
بابراعظم 588 رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار دیے گئے، گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ دی گئی، پشاور زلمی کے فرحان یوسف بہترین فیلڈر قرار پائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بہترین آل راؤنڈر قرار دیا۔
لیگ کے بہترین بولر سفیان مقیم کو فضل محمود کیپ دی گئی۔ سفیان مقیم نے ایونٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔
کوشال مینڈس بہترین وکٹ کیپر قرار دیے گئے۔حیدرآباد کنگزمین کے حُنین شاہ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا۔
آصف یعقوب پی ایس ایل الیون کے بہترین امپائر قرار دیے گئے۔ پشاور زلمی کے سفیان مقیم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قراردیا۔ حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔
Comments are closed.