بطور کپتان کوئی پریشر نہیں ہے، بابراعظم ، بیٹر عبداللہ فضل انجری کا شکار
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد: بطور کپتان کوئی پریشر نہیں ہے، بابراعظم ، بیٹر عبداللہ فضل انجری کا شکار ہو کر ٹیسٹ سیریز سے آوٹ ہو گئے ہیں، کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے تیار ہیں، بطور کپتان کوئی پریشر نہیں، تیاری کر کے آئے ہیں.
بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیریز کیلئے دو ماہ سے تیاری کر رہے ہیں، تیاری کافی اچھی ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں اور فٹنس پر کافی محنت کی ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھے رزلٹ دیں۔
کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم نے کہا کہ پریشر نہیں ہے، نئی ذمہ داریوں سے اور اعتماد ملا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ پلیئرز سے وننگ پرفارمنس لی جائیں۔
بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، ان کے متبادل کے طور پر سعود شکیل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
عبداللہ فضل کمر کی انجری ہے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں.
ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللہ فضل کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی، ایم آر آئی اور طبی معائنے کے بعد عبداللہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Comments are closed.