پی ایس ایل11، پشاور زلمی کیخلاف حیدرآباد کنگزمین 129 رنز پر آوٹ ہو گئ

فوٹو : کرک انفو

لاہور: پی ایس ایل11، پشاور زلمی کیخلاف حیدرآباد کنگزمین 129 رنز پر آوٹ ہو گئی ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میں پشاور زلمی کو ٹائٹل جیتنے کیلئے صرف 130 رنز کا ہدف ملا ہے صائم ایوب 54 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگزمین کے خلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا حیدرآباد کنگزمین پاور پلے کے بعد مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے۔

حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین کی ساتویں وکٹ 90 رنز پر گری، کنگزمین کے حسان خان 12 رنز بناکر واپس لوٹ گئے۔بولنگ میں سفیان مقیم 21 وکٹوں کے ساتھ نمایاں ہیں، جبکہ فاسٹ بولر ناہید رانا کی واپسی نے ٹیم کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Comments are closed.