آئی ایم ایف کے مطالبہ پر وفاقی حکومت سپلیمنٹری گرانٹس کے خصوصی آڈٹ پر آمادہ ہوگئی

آئی ایم ایف کے مطالبہ پر وفاقی حکومت سپلیمنٹری گرانٹس کے خصوصی آڈٹ پر آمادہ ہوگئی

فوٹو : فائل

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے مطالبہ پر وفاقی حکومت سپلیمنٹری گرانٹس کے خصوصی آڈٹ پر آمادہ ہوگئی۔ سپلیمنٹری گرانٹ ایک اضافی رقم یا فنڈ ہے جو حکومت اپنے پہلے منظور شدہ بجٹ کے علاوہ کسی خاص مقصد یا غیر متوقع اخراجات کے لیے جاری کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن نے دو روزہ اجلاس میں حکومت کی معاشی ٹیم کے ساتھ بجٹ پراسس کے اہداف پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ دس روزہ بات چیت میں پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ سازی میں تبدیلی کے اہداف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

حکومتی معاشی ٹیم نے آئندہ بجٹ سے قبل پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ میں ترامیم پر اتفاق کیا تاکہ بجٹ پراسس کو زیادہ شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد بجٹ کے لیے اہم تجاویز دے کر واپس روانہ ہو گیا۔ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حتمی تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کرے گی۔

پاکستان میں سیاسی و معاشی اشرافیہ سرکاری پالیسیوں پر قابض،اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے،آئی ایم ایف

ذرائع کے مطابق زیرغور تجاویز میں پبلک فنانس مینجمنٹ ڈیجیٹائزڈ پلان کی تشکیل، اس کی نگرانی کے لیے کمیٹی بنانا، بجٹ تیاری کے تمام مراحل میں ای-آفس اور ای-پیڈز کا استعمال، ڈیٹا تضادات کا خاتمہ، وزارتوں کے ساتھ مشاورت میں اضافہ اور نئے ڈیٹا کی بنیاد پر بجٹ سازی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکنیکل مشن نے آئندہ بجٹ کے لیے ٹیکس پالیسی میں بھی اہم تبدیلیوں کی تجاویز پر بات کی ہے۔

Comments are closed.