پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکے فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکے فائنل میں پہنچ گئیں

فوٹو : سوشل میڈیا

دوحہ : پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارزکے فائنل میں پہنچ گئیں ، پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا جب کہ بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دی 

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسری سیمی فائنل میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ بنگلادیش سے اتوار کو ہوگا۔

پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 153 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب  میں حریف ٹیم نے آخری بال تک مقابلہ کیا اور 9 وکٹ پر 148 رنز بنائے۔

سری لنکا اے کے ملن نے 40، لاستھ27 اور ویشن نے 29 رنز بنائے لیکن کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ بیٹنگ پرفارمنس نہ دے سکا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،بھارت کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے شکست دے دی

پاکستان کے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 جبکہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز کے غازی غوری نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کا اسکور 9 وکٹ پر 153 رنز تک پہنچادیا۔

معاذ صداقت 23، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز کی باری کھیلی جبکہ سری لنکا پرمودمدھوشن نے 4 اور تراوین میتھیو نے 3 وکٹ حاصل کیے۔

سعد مسعود کو سیمی فائنل میں آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.