ایشیزسیریزپہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے دوسرے ہی دن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیزسیریزپہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے دوسرے ہی دن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

فوٹو : کرک انفو 

پرتھ : ایشیزسیریزپہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا نے دوسرے ہی دن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، دو دن تک ٹیسٹ میچ پر باولرز کی حکمرانی رہی لیکن پھرٹریوس ہیڈ کی 69 بالز پر سنچری نے بازی پلٹ دی،میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا گیا۔

پرتھ کے واکا کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ دوسرے دن بھی فلاپ ہوگئی اور پوری ٹیم 164 رنزبناکرپویلین لوٹ گئی، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں132 رنز بناکرآوٹ ہوئی جب کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 172 اوردوسری میں 164 رنز بنا کرآوٹ ہوئی۔

فاتح ٹیم کے ٹریوس ہیڈ نے 123 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور4 چھکے شامل تھے ، مارنس لوبسشین نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وہ 51 جب کہ کپتان سٹیو اسمتھ 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،آوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی جیک ویتھرڈ تھے جھنوں نے 23 رنز بنائے،دونوں وکٹیں بریڈن کرس نے حاصل کیں۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ایشیز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 164 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ نے 33 اور بین ڈکٹ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3 اور اسٹاک بولینڈ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک نے پہلے اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھی، ٹیسٹ میں ان کی کل 10 وکٹیں ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی تھی اور پوری ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Comments are closed.