سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں بھارتی طیارہ کی تباہی پر دانشمندانہ موقف

سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں بھارتی طیارہ کی تباہی پر دانشمندانہ موقف

فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد : سابق کپتان شاہد آفریدی کا دبئی میں بھارتی طیارہ کی تباہی پر دانشمندانہ موقف سامنے آیا ہے انھوں  نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کے گرنے کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا، کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے گرنے کے حوالے سے صحافی کے سوال پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ دشمن کے مرنے پر خوشی نہ منانا کسی دن سجناں بھی مر جائیں گے، جو ہوا وہ اچھا نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

https://

بھارتی فضائیہ کے مطابق لڑاکا طیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 10 منٹ پر گرا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ ایئر شو کے مزید فضائی مظاہرے معطل کر دیے گئے۔ 

دبئی ایئر شو،سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، جے ایف–17 تھنڈر عالمی توجہ کا مرکز

واضح رہے دو دن قبل دبئی میں ائرشوکے دوران بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں ان کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد بھارت میں اپنی فضائیہ پر تنقید کی جارہی ہے جب کہ پاکستان میں بھی ردعمل سامنے آیا ہے اور اسی پر پاکستان کے سابق پاکستان شاہد آفریدی سے بھی سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں انھوں نے یہ پنجابی محاورا سنا یا۔

Comments are closed.