دبئی ایئر شو،سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، جے ایف–17 تھنڈر عالمی توجہ کا مرکز
بھارتی طیارہ گرکر تباہ
فوٹو : اسکرین شاٹ
دبئی : دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان اور متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت سے مسلسل اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں جن میں باہمی فضائی تعاون، پیشہ ورانہ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی کے فروغ پر اتفاق ہوا۔
ائیر چیف کی ملاقاتیں متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی ہوئیں۔
دبئی ایئر شو میں بھارت کیخلاف جیتی گئی جنگ کے ہیرو سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، جے ایف–17 تھنڈر عالمی توجہ کا مرکز pic.twitter.com/bPnOBrIJaV
— Zameeni Haqaiq ᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠᅠ (@zameenihaqaiq) November 21, 2025
اماراتی قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی، اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بڑھتی ہوئی مقامی دفاعی استعداد کو سراہتے ہوئے مشترکہ مشقوں، ٹریننگ ایکسچینجز اور مستقبل کی دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری عالمی ایوی ایشن میں نمایاں
دبئی ایئر شو میں پاکستان ائیر فورس کی شرکت پیشہ ورانہ صلاحیت اور عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط کی عکاسی کرتی ہے۔
اس موقع پر جدید جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خاص توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں دفاعی ماہرین اور ایوی ایشن تجزیہ کاروں نے اس کی جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیت اور کم لاگت کثیر المقاصد ڈیزائن کی تعریف کی۔
بین الاقوامی اعتماد میں اضافے کے باعث متعدد ممالک نے جے ایف–17 میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ اس طیارے کی خریداری سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے، جسے پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی و صنعتی تعاون کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجس گر کر تبادہ، متعدد تکنیکی نقائص،حادثے کا ابتدائی تجزیہ
دبئی ایئر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کے حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹس میں متعدد ممکنہ تکنیکی نقائص اور اسٹرکچرل فیلئر پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثے کی وجوہات میں پیداواری نقص، کنٹرول سسٹم کی خرابی، انجن یا فیول سپلائی کی رکاوٹ، اور فلائٹ کنٹرول سرفیس کے ممکنہ ٹوٹنے جیسے عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کریش کی ابتدائی رپورٹس میں ہائی جی منور کے دوران اسٹرکچرل فیلئر کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ وِنگ اسپار میں کریکنگ یا ڈیلامینیشن کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کے ٹیل پلین یا ایلیویٹر اسٹرکچرل فیلئر کے آثار ملے ہیں، اور کنٹرول سرفیس میں فِلیئر یا ہِنچ ڈھیلا ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ فلائٹ کنٹرول سسٹم میں ممکنہ جام یا لنکیج بریک ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ ہائیڈولک فیلئر کے باعث طیارے کا کنٹرول رسپانس بری طرح متاثر ہوا۔
مزید یہ کہ انجن میں اچانک فیلئر یا سٹن اسپن کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، اور نیگیٹو جی کی صورتحال میں فیول اسٹارویشن کی رپورٹس بھی موجود ہیں، جس سے انجن پاور میں اچانک کمی دیکھی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کے پروپیلر گورنر میں خرابی کے باعث آر پی ایم حد سے تجاوز کر گیا تھا، جس سے کمپن اور کنٹرول لاس میں اضافہ ہوا۔ رن اَوے ٹرم کے باعث طیارہ وقفے وقفے سے نوز اپ اور نوز ڈاؤن ہوا، جبکہ ایلیورن یا ایلیویٹر بولٹ فیل ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ غلط اسپیڈ یا ایٹیٹیوڈ ریڈنگ نے پائلٹ کو Mislead کیا، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔
آئل پریشر ڈراپ ہونے کے باعث ممکنہ انجن فلیم آؤٹ ہوا جبکہ الیکٹریکل ڈوئل بس فیل ہونے سے FADEC سسٹم مکمل طور پر بند ہوگیا۔
ابتدائی تجزیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ شاک اسٹال کے باعث طیارے میں عدم استحکام پیدا ہوا، جبکہ دوران پرواز کینوپی سیپریشن کے باعث طیارہ مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہو گیا۔ یہ تمام عوامل مجموعی طور پر تیجس حادثے کے ممکنہ اسباب کے طور پر سامنے آئے ہیں، جبکہ حتمی رپورٹ مکمل تکنیکی معائنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
دبئی ایئر شو،سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں، جے ایف–17 تھنڈر عالمی توجہ کا مرکز
پاک فضائیہ، دبئی ایئر شو 2025، جے ایف–17 تھنڈر، بلاک تھری طیارہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، متحدہ عرب امارات دفاعی تعاون، پاکستان ایرو اسپیس ٹیکنالوجی، دفاعی مفاہمتی یادداشت، پاکستان ائیر فورس کی شرکت، عالمی فضائی شراکت داری، ایوی ایشن انڈسٹری پاکستان، فضائی مشقیں، مشترکہ دفاعی تربیت، ایرو اسپیس صلاحیتیں، دفاعی معاہدہ، پاکستان یو اے ای تعاون
Comments are closed.