وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پرعائد پابندی ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے رجحان کے بعد حکومت کی طرف سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے اوروفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پرعائد پابندی ختم کردی، نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پابندی ختم کرنے کے بعد جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جب کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمدکا فریم ورک برقرار رہےگا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہےگا۔
رواں سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی2025کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم اب گولڈ کے بیوپاری قانونی طریقہ سے سونادرآمد یا برآمد کرسکیں گے۔
Comments are closed.