پاکستانی فلم ”جوائے لینڈ“ آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ

8 / 100

فائل:فوٹو

 

کیلیفورنیا: جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کو 95 اکیڈمی ایوارڈز، آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے اسی کیٹگری میں ایک بھارتی فلم”لاسٹ فلم شو“ بھی شامل ہے۔

 

پاکستان کے مختلف صوبوں میں پابندی کا شکار یہ فلم آسکر کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں پاکستان کی پہلی سلیکشن بننے میں کامیاب ہوئی ہے، فلم میں خواجہ سرا علینا خان اور علی جونیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

 

راستی فاروق، ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، اور ثانیہ سعید بھی فلم میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان ہدایتکار صائم صادق اس فلم کے لکھاری اور ہدایتکار ہیں۔

 

خیال رہے کہ اس سے قبل جوائے لینڈ کو کانز فلم فیسٹیول میں بھی اسکرین کیا گیا تھا جہاں اسیجیوری ایوارڈ نے نوازا گیا تھا۔

Comments are closed.