پاکستان میں دہشتگردی، بھارتی ایجنسیز ملوث، ثبوت پکڑ لئے ہیں، وزیرداخلہ

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا پاکستان میں دہشتگردی، بھارتی ایجنسیز ملوث، ثبوت پکڑ لئے ہیں، وزیرداخلہ نےکہا ہردہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہابھارت ہر قسم کی
دہشتگردی کو پاکستان میں پروموٹ کرتا ہے۔

انھوں نے کہا بھارتی ایجنسیز کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت پکڑے ہیں اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ثبوت انٹرنیشنل کیمونٹی کے سامنے پیش کریں گے،معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا۔

رانا ثناللہ نے بتایا جن لوگوں نے یہاں آپریٹ کیا وہ پاکستانی ہیں، حافظ سعید کی رہائش گاہ کے قریب واقعہ ہوا تھا، حافظ سعید گھر پر نہیں تھے، شاید فیملی ٹارگٹ تھی، قیاس ہے کہ حافظ سعید کی رہائش گاہ ٹارگٹ تھی۔

وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ چھوٹے موٹے نیٹ ورک ملک کے مختلف حصوں میں بنتے رہتے ہیں، ہمارے ادارے اور ایجنسیاں اس کے پیچھے لگی ہوئی ہیں۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب عمران محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے اور کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں،یہ دھماکہ23 جون 2021 کو جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوا تھا، آج تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول
نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا ہم نے 16 گھنٹوں میں اس کیس کی تہہ تک پہنچ چکے تھے، اس دھماکے میں تین ملزمان ملوث تھے، تینوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ دو ملزمان کو پانچ سے چھ دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا جوہر ٹاون لاہور میں ہونے والی دہشت گردی میں "را” ملوث ہے، ایک دہشت گرد کو اس سال اپریل میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، عید گل کو پکڑا تو سمیع الحق کی نشاندہی ہوئی عید گل کی اہلیہ عائشہ گل کو بھی گرفتار کیا۔

انھوں نے کہا سمیع الحق سال 2012 سے را کے لیے کام کرتا تھا، بھارتی ایجنٹ سمیع الحق کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا اور اس کا اسلم، سنجے تیواری اور وسیم سے رابطہ تھا، بھارت نے8 لاکھ 75 ہزارڈالرز 4 افراد کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے دیے۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے کمار تیواری را کے ایجنٹ کے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے، وسیم حیدرخان اور اجمل نامی شخص کے بھی ریڈ وارنٹس جاری ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.