مہنگائی کے اژدھا سے حکومت بے خبر، اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا،ادارۂ شماریات
فوٹو : فائل
اسلام آباد :مہنگائی کے اژدھا سے حکومت بے خبر، اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا،ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی رفتار میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد بڑھی جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 3.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں رد و بدل دیکھا گیا، جس میں 16 اشیاء مہنگی، 13 سستی اور 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 69 روپے 22 پیسے تک مہنگے ہوئے، جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 159 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح لہسن فی کلو 10 روپے 73 پیسے مہنگا ہوا، جبکہ چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 14 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے سے زائد اضافہ ہوا، جس نے مہنگی اشیاء کی فہرست میں مزید دباؤ پیدا کیا۔ علاوہ ازیں چائے کی پتی، جلانے کی لکڑی، خشک دودھ اور مٹن بھی ان اشیاء میں شامل رہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 19 روپے 13 پیسے تک سستا ہوا، جبکہ چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 56 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح آلو بھی فی کلو 4 روپے 78 پیسے تک سستے ہوئے۔ نمک، دال مونگ، انڈے، چنے، گڑ اور دال ماش بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل رہے۔
رپورٹ کے مطابق بریڈ، تازہ دودھ، دہی، گھی، بیسن، چاول، روٹی سمیت 22 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کسی قسم کا رد و بدل نہیں دیکھا گیا اور ان کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارۂ شماریات کی جاری کردہ یہ رپورٹ نہ صرف رواں ہفتے کے مہنگائی کے رجحان کو واضح کرتی ہے بلکہ صارفین کی قوتِ خرید، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور مارکیٹ میں موجود عدم استحکام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔
ملک میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ایک ہی چیز کی مارکیٹ میں مختلف قیمتیں ہوتی ہیں اور دکاندار مرضی ایشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بڑھا دیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، اضلاع کی انتظامیہ پہلے تو قیمتوں کے کنٹرول میں عدم دلچسبی کامظاہرہ کرتی ہے اور اگرکسی شہر میں کوئی اسٹنٹ کمشنر قیمتی چیک بھی کرے تو کسی منڈی میں جا کر فوٹو سیشن تک محدود رہتےہیں ۔
مہنگائی کی رپورٹ، ادارہ شماریات، ہفتہ وار مہنگائی، اشیائے خوردونوش قیمتیں، ٹماٹر مہنگے، پیاز سستے، ایل پی جی قیمت اضافہ، چینی قیمت، ڈیزل قیمت، پاکستان مہنگائی شرح، سالانہ مہنگائی، مارکیٹ ریٹس، صارفین قیمتیں، ہفتہ وار اعداد و شمار، مہنگی اور سستی اشیاء
Comments are closed.