ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ281 پر آوٹ، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 107 رنز

ڈیبیوکرنے والے ابرارکی7 وکٹیں

51 / 100

ملتان: ملتان ٹیسٹ،انگلینڈ281 پر آوٹ، پاکستان کے 2 وکٹوں پر 107 رنز، ڈیبیوکرنے والے ابرارکی7 وکٹیں، جواب میں پہلے دن پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر107 رنز بنائے بابراعظم ناٹ آوٹ ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میں ٹاس جیت کرانگلش کپتان بین اسٹوک نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، پہلی وکٹ 38 کے اسکور پر گری جب ابراراحمد نے زاک کرالے کو کلین بولڈ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کا کھاتا کھولا، پھر پہلے 7 وکٹیں ابرار نے لے کر تہلکہ مچا دیا۔

بین ڈکٹ 63،اولی پوپ 60،جو روٹ 8، بروک 9،بین اسٹوک 30،اور ول جیکس 31 رنز بنا کر ابراراحمد کا شکار بنے، آخری3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، اورمہمان ٹیم 281اکیاسی پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کا آغاز بھی تباہ کن ہوا، امام الحق کو اینڈرسن نے کھاتا کھولنے کا بھی موقع نہ دیا،عبداللہ شفیق کو لیچ نے 14 رنز پر واپسی کا راستہ دکھایا۔

پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر ا107رنز بنالئے، کپتان بابراعظم 61 رنز اور سعود شکیل 32 رنز پر کھیل رہے تھے۔

بابراعظم اور سعود شکیل کے درمیان 56 رنز کی شراکت ہوچکی ہے، پہلے دن کے میچ میں فاسٹ باولرز فہیم اشرف 4اور محمد علی نے 6 اوورز کئے مگر دونوں خالی ہاتھ رہے۔

 انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر  ابرار احمد نے  عمدہ بولنگ کرتے ہوئے  انگلینڈ کی 7  جبکہ زاہد محمود 3  وکٹس کی۔

ابرار احمد نے ہی  بین ڈکٹ کو 63 ، جوروٹ کو  8 رنز  ، اولی پوپ کو 60 ، ہیری بروک کو صرف 9 ، کپتان بین اسٹوکس کو 30  اور ول جیکس کو 31 رنز پرآوٹ کیا۔

Comments are closed.