مسلم لیگ ن نے عمران خان کی پیشکش مان لی، مزاکرات پر آمادہ

50 / 100

لاہور: مسلم لیگ ن نے عمران خان کی پیشکش مان لی، مزاکرات پر آمادہ ہوگئی ہے، یہ وزیراعظم اور نون لیگ کے صدر شہبازشریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا. 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میں اکثریت کی رائے تھی کہ تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مزاکرات کئے جائیں اور کوئی  پیشگی شرط قبول نہ کئے جائیں جو بھی فیصلے ہوں مزاکرات میں ہوں. 

 مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔

ن لیگ کے اس اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، رانا ثناء اللہ، ایاز صادق سمیت ودیگر سینئر قیادت شریک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے اگر عمران خان سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو حکومت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، عمران خان کا مذاکرات کے ٹیبل پر آنا خوش آئند بات ہے۔

ن لیگ کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں معاملہ بگڑنے کے بجائے بہتری کی طرف آئے، ملکی حالات کو بہتر ہونا چاہیے، الیکشن کب ہونا ہے اس حوالے سے سب کچھ واضح ہے. 

مسلم لیگ ن کے صدر کا موقف تھا مل بیٹھ کر مسئلے حل کرنا اسی کا نام سیاست اور جمہوریت ہے، بلیک میلنگ نہیں ہونی چاہیئے ، قانون اور آئین کے مطابق سب کام ہو گا، اب سب فیصلے سیاستدانوں نے ہی کرنے ہیں سب کو مل بیٹھ کر ملک کا سوچنا ہو گا. 

شہبازشریف نے کہا کہ پہلے بہت بلیک میلنگ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہم کسی بلیک میلنگ میں آنے والے نہیں ہیں، بات چیت کے زریعے چلنا ہی بہتر راستہ ہے. 

 ذرائع کے مطابق عمران خان کو مزاکرات پر باضابطہ جواب دینے سے پہلے پارٹی قائد سے بھی مشاورت کی جائے گی، بعد میں فیصلہ سے آگاہ اور جواب دیا جائے گا. 

Comments are closed.