قطرکو ورلڈ کپ میں درکار ہرمدد فراہم کی جائےگی،سعودی ولی عہد

50 / 100

فوٹو:فائل

ریاض: قطرکو ورلڈ کپ میں درکار ہرمدد فراہم کی جائےگی،سعودی ولی عہد کا تمام سعودی محکموں کو حکم، وہ گزشتہ روز افتتاحی تقریب میں بھی شریک تھے۔

اس حوالے سے سبق ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم  شہزادہ محمد بن سلمان نے فٹبال ورلڈ کپ کے انتظامات میں قطر کو درکار اضافی مدد اور ہر ممکن سہولت  فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی تمام وزارتوں، سرکاری محکموں کو خصوصی حکمنامہ جاری کیا گیاہے۔

 حکم دیا گیا ہے کہ’ برادر ملک قطر کی جس وزارت یا محکمے یا ادارے کو فٹبال ورلڈ کپ کے انتظامات کے سلسلے میں کسی طرح کی کوئی سہولت یا مدد درکار ہو اسے وہ فراہم کی جائے۔‘

’شہزادہ سلمان کے حکم کے بعد سعودی عرب میں وزیر سپورٹس اس فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں اور اس کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ پیش کریں۔‘

 واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی دعوت پر اتوار کی صبح  فٹبال ولڈ کپ 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچے تھے۔ 

سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم بھی ان ملکوں میں شامل ہے جو فیفا ورلڈ فٹبال کپ میں حصہ لے رہے ہیں،اسے گروپ سی میں ارجنٹینا، میکسیو اور پولینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

Comments are closed.