انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

51 / 100

لاہور: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، انگلینڈ دوسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ کردیا۔

جوز بٹلر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔

جب انگلش ٹیم کو 9 رنز کی اوسط سے آخری چار اوورز میں رنز کرنے تھے شاہین آفریدی ایک بال کرانے کے بعد ان فٹ ہوگئے میچ افتخار نے مکمل کرایا اور پانچ بالز پر14 رنز دے کر میچ ان کے حق میں کردیا۔

بعد میں معین علی اوربین سٹوکس کی شاندار شراکت کے باعث انگلینڈ نے انیسویں اوور میں ہدف حاصل کرکے ورلڈ کپ جیت لیا، اسٹوک ففٹی اور، لیام لیونگسٹون بھی 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے سب سے زیادہ 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد وسیم جونیئر نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

انگلش فاسٹ باؤلر سیم کرن کو میچ میں 3 جبکہ ٹورنامنٹ میں 13 وکٹ لینے پر فائنل اور میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے،شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی، اور انگلینڈ ٹمی کو مختصر ہدف ملا اس کے باوجود پاکساتنی باولرز نے فائٹ کی۔

Comments are closed.