پاکستان کو بھارت کے ساتھ حساب برابر کرنے کا موقع مل گیا

54 / 100

اسلام آباد: پاکستان کو بھارت کے ساتھ حساب برابر کرنے کا موقع مل گیا، کل سپرفور میں ایک بار پھر روایتی حریف مد مقابل آگئے۔

گروپ کے آخری میچ میں بھارت کے خلاف ڈیڑھ سو سے زائد رنز بنانے والی ہانگ کانگ کی ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو کر 155 رنز سے شکست کھاگئی۔

پاکستانیوں کو گروپ میچ میں بھارت سے ہارنے پر سخت غصہ تھا مگر حوصلہ بھی تھا کہ پاکستان کے پلٹ کر وار کرنے کے امکانات روشن تھے۔

بھارت نے 5 وکٹوں سے پاکستان کو ہرایا ضرور مگر روایتی حریف راویتی کھیل دکھانے میں ناکام رہا تھا آخری اوورز میں جدیجا کے آوٹ ہونے کے بعد پریشر بھارت پر آگیا تھا۔

پاکستان کے خلاف سپرفور سے پہلے اسٹار انڈین آل راونڈر رویندرا جدیجا ٹیم کا حصہ نہیں رہے، ادھر شاہین شاہ آوٹ ہیں تو ادھر جسپریت بمرا غیر حاضر ہیں۔

اتوار 4 ستمبر کو ایک بار پھر دنوں روایتی حریف لڑیں گے اعصاب کی جنگ۔۔ جیتے گا وہی جو سپرفور کا دباو برداشت کرگیا۔

Comments are closed.