پی ایچ ڈی سکالرز کا بنی گالہ میں دھرنا،20گرفتار

فاہل فوٹو:

اسلام آباد(زمینی حقائق) پی ایچ ڈی کو بنی گالہ میں دھرنا دینا مہنگا پڑ گیا، روزگار کا مطالبہ لے کر گئے تھے خواتین سمیت20گرفتار ہو گئے۔

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر پی ایچ ڈی اسکالر مظاہرین پر پولیس کا دھاوا بولا ،پولیس نے 20 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ،ڈی سی کے حکم پر کچھ دیر کے بعد گرفتارافرادکو رہاکردیاگیا۔

گرفتار ہونے والوں میں خواتین پی ایچ ڈی اسکالرز بھی شامل ہیں،پولیس نے گرفتار مظاہرین کو تھانہ بارہ کہو منتقل کیا،پی ایچ ڈی اسکالرزروزگار کے حصول کیلئے سراپا احتجاج تھے ۔

ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کو کل وزیر اعظم کے پی ایس او سے ملنے کی یقین دہانی کرائی تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا۔

مظاہرین کا موقف تھاکہ پہلے بھی دوبار دھرنا دیا ہے لیکن یقین دہانیوں کے باوجود مطالبات تسلیم نہیں ہوئے، وزیر اعظم سے ملاقات کئے بغیر دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات کاکہناہے وی آئی پی روٹ پر بیٹھے مظاہرین کو ہٹایاہے، کسی کو بھی راستہ روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے،گرفتارافرادکو رہاکردیاگیاہے۔

Comments are closed.