نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر کو بھجوا دیئے

45 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیئےہیں۔

قومی اسمبلی نے دونوں بلز منظور کر لئے تھے اب انتخابات ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل دو ہزار بائیس وزارت پارلیمانی امور نے صدر پاکستان عارف علوی کو منظوری کے لئے ارسال کئے ہیں۔

دونوں بلز قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینٹ سے بھی منظور ہو چکے ہیں، اور صدر مملکت کی منظوری کے بعد دونوں بلز ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائیں گے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے منظور ی کا انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ تحریک انصاف نے دونوں بلز کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے حکومت نے االیکشن اصلاحات میں ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کو ختم کرکے پرانا طریقہ بحال کردیا تھا جس پر تحریک انصاف کی طر ف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اسی طرح نیب ترمیمی بل میں بھی کسی بھی چیئرمین نیب کو توسیع نہ دینے اور گرفتار ملزم کی عدالت پیشی اور حراست میں رکھنے کے حوالے سے نئی قانون سازی کی گئی ہے۔

Comments are closed.