نیشنل ایکشن پلان پر بلائےاجلاس میں شریک نہیں ہونگے، فضل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) جے یوآئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ حکومتی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ، انھوں نے کہا کہ ہم شروع سے ہی کہتے آئے ہیں کہ کالعدم تنظیمیں اسٹیبلشمنٹ کے پروں کے نیچے پل رہی ہیں۔

ایک طرف ہم بھارت سے جنگ لڑ رہے ہیں دوسری جانب مدارس کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ہم کسی صورت بیرونی ایجنڈا کا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مولانا نے کہا نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں دینی مدارس کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، دینی مدارس کے طلبہ پر مفروضے کی بنیاد پر کارروائیوں کو بند کیا جائے۔ حکومت کے نیشنل ایکشن پلان پر طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لئے ملین مارچ کا سلسلہ جاری رہے گا، 24 مارچ کو وزیرستان جب کہ 31 مارچ کو سرگودھا میں مارچ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کہا کہ افغان طالبان نے امریکا سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، حکومت تو اس رہائی کو روکنے کے لیے ہاتھ پاوٴں مار رہی ہے۔

Comments are closed.