عمران خان کے مریم نواز سے متعلق جملہ پر ن لیگ سیخ پا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان کے ایک متنازعہ جملہ نے ملتان جلسہ کا موضوع بد ل کررکھ دیا،مریم نواز کے حوالے سے جملہ کسنے پر ن لیگ کے رہنماوں کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

ملتان جلسہ میں عمران خان کے جملہ پرنواز شریف نے کہاعمران خان کو یہ نہیں پتہ ماں بہن کی عزت کس کو کہتے ہیں مدینہ کی ریاست کا نام لیکر حرکتیں وہ کرتا ہے جو دنیا کے کسی گندے سے گندے معاشرے میں دیکھنے کو نہیں ملتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف بولے جنھیں مسجد نبوی کی حرمت کا پاس نہیں اس سے بہنوں بیٹیوں کی عزت و تکریم کیا توقع ہو سکتی ہے۔

کپتان اچھی خاصی سیاسی اننگز کھیلتے کھیلتے نو بال کر گئے،مخالفین پر ہمیشہ سے لفظی حملے کرنے والے عمران خان نے اسی انداز میں ایک غیر محتاط جملہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی کے خلاف بھی بول دیا۔

سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے سخت ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہوگیا، مریم نواز کے والد نوازشریف بھی خاموش نہ رہ سکے،بولے عمران خان جانتے ہی نہیں ماں بہن کی عزت کیسے کرتے ہیں؟

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الفاظ کی مذمت کی اورافسوس کااظہار کیا،کہاکم ظرفی کے اظہار سے ملک و قوم کے خلاف آپ کے جرائم چھپ نہیں سکتے۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ بھی طیش میں آگے ،کہاعمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے،تم قوم کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کررہے ہو۔

خواجہ سعد رفیق بولے ماؤں بہنوں سے متعلق بدکلامی کرنے والا عمران خان یقیناً تباہی کی راہ پر ہے،احسن اقبال نے غیر پارلیمانی الفاظ میں ردعمل دیا،کہا جس جس نے بھی اس کو قوم پر مسلط کرنے میں حصہ ڈالا ہے وہ شرمسار ضرور ہوگا۔

Comments are closed.