حکومت پاکستان میں اجلاس لندن میں، یہ ہیں امپورٹڈ، شرم کرو، عمران خان

جہلم(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے امپورٹڈ کی حکومت پاکستان میں اجلاس لندن میں، یہ ہیں امپورٹڈ، شرم کرو، عمران خان کا کہنا تھامجرم نے پوٹ پالش کو کابینہ سمیت لند ن بلا لیاہے۔

جہلم میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ میں اور ان میں یہ فرق ہے، میں کہیں اور نہیں جانے والا، بے شک میرا نام ای سی ایل میں ڈال دوان کا معاملا مختلف ہے۔

انھوں نے کہا نوازشریف ملک سے باہر جاتا ہے تو فوج کو برابھلا کہتا ہے اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتاہے کہتےہیں عمران خان فوج کیخلاف باتیں کر رہا ہے شہبازشریف شرم کرو،کچھ تو شرم کرو۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف تم ہو میرجعفر! میرجعفر وہ تھااس نے سراج الدولہ سےغداری کی تواسےاقتدارمیں بٹھایاگیا بھارت نےدنیامیں600جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے اور پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا جعلی میڈیا ہاؤسز کےای یوڈس انفو نے پاک فوج اورعمران خان کو نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا ایک فوج ہے جو پاکستان کو متحد رکھتی ہے اور دوسرا پی ٹی آئی ہے جو مرکز کی علامت ہے۔

https://twitter.com/zeeshanimranpti/status/1524093138448617473?t=9k0rU9yP26SBf4mq5OfTqQ&s=19

عمران خان نے کہا میری ساری جائیدادپاکستان میں ہے اورتم کہتےہوعمران خان فوج کیخلاف بات کر رہا ہے میراجینا مرنا پاکستان میں ہے میرانام ای سی ایل پرڈال دیں میں پاکستان سےباہرجاناہی نہیں چاہتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف جب بھارت گیاتوکسی حریت رہنماکیساتھ نہیں ملا ڈان لیکس میں نوازشریف نےکہاتھامیں دوستی چاہتا ہوں فوج نہیں چاہتی مودی کہتاتھاراحیل شریف دہشت گرداورنوازشریف ہمارادوست ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرےدورمیں مودی ایسی بات کرتا تو اسے کہتے تم دہشت گرد ہو شہبازشریف نےآتےساتھ ہی کہاہم مودی کیساتھ دوستی چاہتےہیں یہ دوستی اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ جوانہیں لائےانہوں نےحکم دیاہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں تو روس کیساتھ معاہدہ کرنےجارہا تھا روس ہمیں سستی گندم اورتیل دینے کیلئے تیار ہو گیا تھا کیا شہبازشریف تم روس کیساتھ معاہدہ کر سکتے ہو؟

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف پہلے ان سےاجازت لےگا جو انہیں لےکر آئے ہیں شہبازشریف ان کےبھی بوٹ پالش کرے گا لیکن پھربھی اجازت نہیں ملےگی کیونکہ وہ کبھی نہیں چائیں گے کہ پاکستان آزاد خارجہ پالیسی کی طرف جائے۔

عمران خان نے کہا کہ 30 سال سے ملک لوٹنے والے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا، اللہ نے کرم کیا قوم کو بیدار کر دیا، پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا تھا اللہ نے قوم کی خودداری کو جگا دیا، اللہ کا جتنا بھی شکرادا کریں کم ہے۔

ہماری خودداری کو کرپٹ، غدارلیڈروں نے ختم کر دیا تھا، ان میں خود غیرت نہیں تھی انہوں نے قوم کی غیرت کو بھی نقصان پہنچایا، 26سال سے قوم کی خودداری جگانے کی کوشش کررہا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا علامہ اقبالؒ نے کہا تھا اس رزق سے موت اچھی جس رزق میں آتی ہو پرواز میں کوتاہی، چیری بلاسم بوٹ پالش کو قوم پر بٹھایا تو قوم جاگ گئی، آج پاکستان کو قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، عمران سارے چوروں کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا میں نے سوچا تھا فضل الرحمان کوئی ایجوکیشن کی منسٹری سنبھالیں گے، فضل الرحمان نے این ایچ اے کی منسٹری پیسہ بنانے کے لیے سنبھالی، چوروں کی کابینہ بنی ہے 60 فیصد ضمانت پر ہے، کسی نے 18 قتل کیے ہیں، شریف خاندان نے 40 ارب کی چوری کا حساب دینا ہے۔

آصف زرداری نے ایان علی کے فیک اکاؤنٹس کا حساب دینا ہے، حکومت پاکستان میں ہے اورسزایافتہ، جھوٹ بول کر بھاگنے والے نے ساری کابینہ کو لندن بلالیا ہے، یہ سارے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لندن جارہے ہیں، لندن جا کر مفرور، سزا یافتہ، بزدل کو ملیں گے، بزدل، مفرور سے جا کر ہدایات لیں گے یہ ملک کی توہین ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانیوں نے فیصلہ کرلیا ہے ’امپورٹڈ حکومت نامنظور، 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دوں گا، پہلے سوچا تھا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے، آپ لوگوں کو دیکھ کرلگ رہا ہے، اب اسلام آباد 25 لاکھ لوگ پہنچیں گے، چیری بلاسم کون ہے بچوں کو بھی پتا چل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف اوران کی بیٹی فوج کو بُرا بھلا اور شہبازشریف بوٹ پالش کرتا ہے، لیگی قائد بزدل جب باہر جاتا ہے تو فوج کو برا بھلا کہتا ہے، شہبازشریف کہتا ہے عمران خان فوج کے خلاف بڑی باتیں کرتا ہے، کچھ تو شرم کرو، شہبازشریف تم ہو وہ میر جعفر، میرجعفر وہ تھا جس نے سراج الدولہ سے غداری کی ۔

عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری سندھ آرہا ہوں، سندھ کو میں نے آصف زرداری سے آزاد کرانا ہے۔ سابق صدر نے بیرون ملک پیسہ باہر بھیجا سب جانتا ہوں، کہا تھا جب اقتدارسے نکلوں گا تو زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔

کپتان نے کہاکہ وزیراعظم ہاؤس میں تو میرا وزن بھی بڑھ گیا تھا، یااللہ تیرا لاکھ، لاکھ شکر میری عوام کھڑی ہو گئی ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف 600 جعلی اکاؤنٹس بنا کرپروپیگنڈا کیا، بھارت نے پاکستان کی فوج اورمیرے خلاف پروپیگنڈا کیا، بھارت نے کیوں فوج اورمجھے نشانہ بنایا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے، بھارت کو پتا ہے فوج اورعمران خان پاکستان کواکٹھا رکھ رہی ہے، بھارت اس لیے فوج اورمیرے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، بھارت کو پتا ہے فوج اور عمران کے ہوتے ہوئے وہ کچھ نہیں کر سکتا، چوروں کا پلندہ مل کر مینار پاکستان میں جلسی بھی نہیں کر سکتے۔

0Shares

Comments are closed.