اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا

55 / 100

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ امید ہے وزیراعظم حلف کی خلاف ورزی اور ملکی مفاد کیخلاف معلومات افشا نہیں کریں گے۔

ایک شہری نعیم کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں وزیراعظم کے حلف کا حوالہ دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وزیراعظم اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اعتماد ہے کہ وزیراعظم ایسی معلومات افشا نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔فیصلے میں عدالت نے آئین کے آرٹیکل 91 شق 5 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق 5 کا حوالہ دیاگیا.

کہا گیا ہے کہ وزیراعظم حکومتی بینچز کے منتخب لیڈر ہیں، حکم نامے میں اعتماد کااظہار کیاگیا ہے کہ بطور منتخب وزیراعظم وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شق5 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکمنامے کے ساتھ ہی وزیر اعظم کو سیکریٹ دستاویز پبلک کرنے سے روکنے کی درخواست نمٹا دی۔

Comments are closed.