عمران خان 12 ٹرینیں چلا کر بھی 10ہزار بندے پورے نہ کرسکا، مریم نواز

56 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) عمران خان 12 ٹرینیں چلا کر بھی 10ہزار بندے پورے نہ کرسکا، مریم نواز نے کہاعمران خان ہم آپ کو الوداع کرہنے اسلام آباد آئے ہیں۔

اسلام آباد میں مہنگائی مارچ اور جے یو آئی کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے۔

خاتون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہےجو آج عمران خان کا ہو رہاہے۔

مریم نواز نے کہا عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاوں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے۔

انھوں نے کہا کہ اقتدار کی کشتی ڈھولتی دیکھ کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا ہے ، مریم نواز میں چینی سکینڈل پر حکومت سے الگ کئے گئے جہانگیر ترین کی علحیدگی کو بھی بے وفاقی سے تعبیر کیا اور حضرت علی ؓ کا قول پڑھ کر کہاجن پر احسان کرو ان کے شر سے بچو۔

Comments are closed.