چین کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، 132 افراد ہلاک ہوگئے

56 / 100

فوٹو : فائل

بیجنگ(ویب ڈیسک)چین کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، 132 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم متعلقہ حکام کی طرف سے ابھی تک اموات کی حتمی تصدیق نہیں کی گئی.

عالمی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق چین کی فضائی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا مسافر طیارہ صوبہ گوانگشی میں گر کر تباہ ہوا۔

اس حوالے سےچین کے سول ایوی ایشن کے ادارے (سی اے اے) کی طرف سے بتایا گیاہے کہ اس بوئنگ 737-800 طیارے پر 123 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے۔

اے ایف پی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر ‘حیرانی’ ظاہر کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تاحال اس حادثے کی وجہ اور اس میں ہونے والی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم حادثے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہیں۔

پروازایم یو 5735 نے کونمینگ سے مقامی وقت ایک بج کر 11 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اس نے تین بج کرپانچ منٹ پر گوانگزو پہنچنا تھا۔

 

چینی سی اے اے کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو کے عملے کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیاہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر طیارے کا ملبہ اور دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بھی بعض ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔

بتایا گیاہے کہ یہ طیارہ وازو شہر کی ٹینگ کاؤنٹی میں گِرا ہے اور جنوبی صوبہ گوانگشی جنوب مشرق میں واقع بڑے شہر گوانگزو کے قریب واقع ہے۔

Comments are closed.