جے یو آئی کے تمام کارکن رہا، دونوں ارکان اسمبلی بھی آبپارہ تھانے سے روانہ

47 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) جے یو آئی ف کےتمام کارکنوں کو شخصی ضمانت اور ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا،دونوں رکن قومی اسمبلی تھانہ آبپارہ سے روانہ ہوگئے.

کل کے واقعہ کے بعد اسلام آباد میں پارلیمنٹ جانے والے راستے خاردار تاریں اور بیریئر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں۔ ڈی چوک اور نادرا چوک سے پارلیمنٹ کے انٹری پوائنٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے نجی محافظوں کو کی گرفتاری اور دو ارکان اسمبلی کی مبینہ حراست پر پہلے ملک جام کرنے اپیل کی رات گئے آج صبح تک احتجاج روکنے کی ہدایت کر دی تھی۔

پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ صبح تک اراکین پارلیمنٹ اور ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو صبح 9 بجے کے بعد کارکنان پھر سڑکوں پر نکل آئیں گے.

ذرائع کے مطابق حکومت اور انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے اسلام آباد میں انصار السلام یا اس طرح کی کسی نجی ملیشیا کو کسی بھی ریہرسل یا متوازی فورس سر گرمی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز اور صوبائی ہاوسز میں لشکری لباس میں ملبوس کسی جتھے کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، جن رہنماوں کو سکیورٹی کی ضرورت ہے وہ وزیر داخلہ سے رجوع کریں.

دوسری طرف پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بعض سینئر رہنماوں کی طرف سے بھی اپنی جماعتوں کو اندرونی طور پر نجی ملیشیا کی حوصلہ افزائی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

Comments are closed.