فاتح ہندوستان ظہیرالدین بابر کی539یوم ولادت کی شہر شہر تقریبات

15 / 100
وقار فانی مغل

اسلام آباد :مغلیہ سلطنت کے بانی، ہفت زبان شاعر مرزا محمد ظہیر الدین بابر کی 539 ویں سالگرہ کی تقریبات 14 فروری کو ملک بھر کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی تزک و احتشام سے منعقد کی گئیں.مغل تنظیموں اور مغلیہ گروپوں کے زیر اہتمام سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔

محتاط اندازے کے مطابق ایک سو سے زائد جگہوں پر تقریبات کا انعقاد ہوا. مغل فرمانروا، بانی سلطنت مغلیہ جناب مرزا محمد ظہیر الدین بابر کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور جناب بابر کی فتوحات، اقدامات، دور حکمرانی، ثقافتی و سماجی خدمات، دین اسلام کی ترویج معاشرتی خوشحالی اور بھائی چارے سے متعلق اکابرین نے اظہار خیال بھی کیا.

سب سے بڑی تقریب شہر اقتدار میں تنظیم مغلیہ مرکز کی جانب سے سجائی گئی جس کا سہرا جناب بیگ راج، جناب عمر مغل، غلام حسین عرفانی مغل، زبیر بیگ کے سر جاتا ہے.یہ تقریب سابق چیئر مین زکوٰة اسلام آباد محترم عمرمغل کے ڈیرے پر منعقد ہوئی. تقریب میں دیگر تنظیموں کے قائدین بھی شریک تھے۔

سردار الحاج محمد صدیق، جناب منظور مغل ایڈووکیٹ جناب دلدار فانی مغل، جناب عاطف مغل جناب سرفراز مغل، بابر مغل، طارق مرزا سمیت دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں سلطنت مغلیہ کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کو لفظوں کے لباس پہنا کر ماضی کو یاد کیا.

مرزا ظہیر الدین بابر کا مزار

مقررین نے جہاں منتظمین کو شاندار استقبال اور عمدہ میزبانی پر خراج تحسین پیش کیا وہاں قوم کو متحد کرنے، آ گے بڑھنے میں تیزی سے کردار ادا کرنے کی بھی بات کی. مغل قوم نے ہمیشہ پیار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ہمیں اپنے اسلاف کو اسی شان و شوکت سے یاد رکھنا ہو گا۔

مغلیہ فن تعمیر نے دنیا کو نئی جہت دی ہے. ہمارا طرز حکمرانی مثالی رہا ہے. فیصلے عدل سے ہوتے تھے. فاتح ہندوستان تجھے سلام کے نعرے بلند ہوتے رہیں گے. ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا مغل قوم کے لیے ناگزیر ہے. اس موقع پر بابر بادشاہ کے پورٹریٹ سے سجا کیک کا ٹا گیا. عمر مغل کی جانب سے بہترین اور لذیذ کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اسی طرح مغل فیڈریشن کیزیراہتمام بھی بہارہ کہو میں، تنظیم مغلیہ آل پاکستان کے زیر اہتمام ملپور میں، مغل ویلفیئر کے زیر اہتمام روالپنڈی میں، مغل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہری پور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے۔

تنظیم مغلیہ مرکز کی تقریب کی صدارت حاجی فضل الرحمان مغل نے کی جب کہ معروف اینکر پرسن، کالم نگار مظہر برلاس مہمان خصوصی تھے میزبانی اور سٹیج کی زینت جناب بیگ راج تھے. اس تقریب میں استور، آ زاد کشمیر، پنجاب، مانسہرہ سے بھی مغل بھائی شریک تھے. سوشل میڈیا کے مطابق پاکستان بھر کے تمام شہروں، قصبات میں تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔

تقریبات منعقد کرنے والی تنظیموں میں مغل ویلفیئر اتحاد حیدرآباد، تنظیم مغلیہ منڈی بہاؤالدین، تنظیم مغلیہ کلاسکے، انجمن مغلیہ اوکاڑہ، مغل سوشل ورک ٹنڈو الہ یار، مغل برادری موڑکھنڈ ننکانہ، مغل یوتھ پاکستان، تنظیم مغلیہ جہلم، تنظیم مغلیہ سندھ، آ ل ورلڈ مغل فیڈریشن، مغل ویلفیئر ٹرسٹ شامل ہیں. تنطیم مغلیہ سندھ نے سہراب گوٹھ میں میلہ سجا کر فاتح ہندوستان کوخراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں بابر بادشاہ کی پر وقار سالگرہ تقریب ہمیشہ یاد رہے گی

مغل تنظیموں کو نئی جہتوں سے روشناس کیا. ڈاکٹر مرتضیٰ مغل، فیاض مرزا، خالد مغل، ڈاکٹر عارف محمود، شفیق مغل، ابرار رفیق مغل ایڈووکیٹ، شریف جالب مغل، زاہد عامر مغل، شکور مغل، زی وقار مغل، مشرف ہزاروی نے سالگرہ تقریبات کی تشہیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا.
آ ج بھی اس "بابر” کی ضرورت ہے جس نے کہا تھا کہ

نوروز و نو بہار و مے و دلربا خوش است
بابر بہ عیش کوش کہ عالم دوبارہ نیست !

ہم اس عظیم فاتح کی سالگرہ کا دن منانے کے لیے جناب سابق چیئر مین زکوٰة اسلام آباد محترم عمرمغل کے ڈیرے پر مغرب سے پہلے پہنچے… شاندار استقبال اور عمدہ میزبانی نے ہر شریک کے دل موہ لیے… تعارفی نشست بے داری تحریک کے روح رواں جناب بیگ راج نے احسن طریقہ سے نبھائی… متعدد مغلیہ تنظیموں کی نمائندگی دیکھنے کو ملی۔

وفاقی دارالحکومت میں بابر بادشاہ کی پر وقار سالگرہ تقریب ہمیشہ یاد رہے گی.
مختلف مغل تنظیموں کے قائدین کی شرکت۔استور سے آ زاد کشمیر سے بھائی شریک ہوئے…
برادری کی نمایاں شخصیات نے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔

معروف اینکر پرسن، دانشور اور کالم نگار جناب مظہر برلاس مہمان خصوصی بنے۔
جرمنی سے آئے مرزا مسعود بیگ مہمان اعزاز تھے۔
حاجی فضل الرحمان مغل کی صدارت میں ہونے والی تقریب میں کار آمد تجاویز سامنے آئیں۔
شرکاء نے ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
جناب عمر مغل صدر تنظیم مغلیہ مرکز نے ذاتی طور پرمہمان نوازی کی نگرانی کی.

سٹی نیوز لنک کے مدیر جناب عرفانی مغل انتہائی دیدہ زیب کیک بنوا کر لائے۔اس کیک پر جناب بابر رح کا پورٹریٹ قابل دید تھا.. جناب بیگ راج کا قول کندہ کیا گیا تھا…. آ ج بھی بابر کی ضرورت ہے… سپر مارکیٹ کے تاجر رہنما و مصالحتی عمل کا بڑا نام
جناب سرفراز مغل نے تمام مہمانوں کو خوبصورت گلدستے پیش کیے۔

تنظیم مغلیہ کی نوجوان ٹیم نے جناب زبیر بیگ،جناب اکبر مغل اور جناب عثمان مغل کے ہمراہ بہترین انتظامات کیے۔تحائف بھی تقسیم ہو ے…دلدار فانی مغل، ایڈووکیٹ منظور مغل. مرزا منصور بیگ، زاہد عامر مغل سمیت مغل رہنماؤں کی تقاریر بھی سننے کو ملیں۔

بے داری تحریک کا ثمر شہر شہر قریہ قریہ گلی گلی تقریبات کی صورت دیکھنے کو ملا…. واضح رہے کہ بابر بادشاہ کا باپ ریاست فرغانہ کا حاکم تھا اس گھرانے کو فارسی ترکی عربی تاریخ جغرافیہ پر عبور حاصل تھا… یہ سب انسانی نفسیات کا بھی مکمل ادراک رکھتے تھے۔

ہمت نہ ہارنے والے تھے… شکست در شکست کے بعد فتح ان کا مقدر بنی اور بابر نے فاتح بن کر مغلیہ سلطنت کی بنیاد رکھ دی… ہر فتح کو خدا وند کی عطا گرداننے والے بابر کو آ ج بھی پوری دینا میں یاد رکھا گیا ہے… بابر نامہ پڑھیں تو زہن کھلے گا باغبانی بارے جو کچھ وہ بتا گیا ہے آ ج کی دنیا میں وہ پہلا باغبان اور فاریسٹ آ فیسر جانا ہے… توبہ ہمیشہ پیش نظر رکھنے والا بابر شاعری کا بھی دلداہ تھا۔

راقم تمام مغل تنظیموں…. عظیم قوم کے سپوتوں اور مغل دوستوں کو مبارک پیش کرتا ہے…. یہ بتانا ضروری ہے فرغانہ سے سانڈ کی ننگی پیٹھ پر تلوار لے کر نکلنے والا بابر صحرا وں اور جنگلوں کو روندتے ہوئے ٹھنڈا پانی پیتا رہا اورفتح اس کا مقدر بنتی رہی آ ج ہم کس عزم کے ساتھ جیتے ہیں یہ سوچنے کی بات ہے… کیا ہم میں وہ عزم صمیم ہے یا یونہی اپنے شاندار ماضی کو یاد کرتے رہیں گے؟

یہ بھی قابل رشک ہے کہ اب سیاست صحافت اور ہنر مندی کی دنیا میں عظیم قوم نے جھنڈے گاڑھ رکھے ہیں..
جرنلسٹ اشفاق مغل، کامران مغل زبیر بیگ، رمیض بیگ ظفر مغل اور مرزا سعید تحصیلدار سے ملنا اچھا لگا…. یہ بے داری تحریک کا نتیجہ
ہے… کہیں نہ کہیں مغل لکھا نظر آ جاتا ہے… بڑھے چلو کہ ابھی منزل نہیں آی… بیگ راج صاحب کیا شاندار تقریب سجائی… زندہ باد

Comments are closed.