اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کا انچاسواں اجلاس

55 / 100

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)عمران خان نے کہا ہے وفاقی اکائیوں سے مل کر قومی مسائل کا حل چاہتے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ
عوام کی فلاح کے لئے پالیسیاں اور منصوبے شروع کرنے کیلئے حکومت قابل اعتماد مردم شماری کے اعداد و شمار چاہتی ہے۔

آج اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کونسل کا انچاسواں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب سے وزیراعظم نے خطاب کیا ،اجلاس نے ساتویں مردم و خانہ شماری جائزہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کے اراکین کو کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان مشترکہ کام کرنے کے جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تمام وفاقی اکائیوں اور شراکت داروں سے مل کر قومی مسائل حل کرنے کا عزم کیا ہواہے۔اجلاس نے مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ مالیاتی سال کی سالانہ رپورٹ کی بھی منظوری دیدی۔

اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اکیس ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا گیا جبکہ تیرہ فیصلوں پر عملدرآمد کیا گیا اور چھ فیصلوں پر عمل ہو رہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی اور تکنیکی سطحوں اور پانی کے مسائل پر مصالحت کیلئے بنائی گئی کمیٹی کراچی کیلئے زائد پانی کی ضروریات پر بھی بات چیت کرے گی۔

Comments are closed.