محمد حسنین کا بگ باش میں تاریخی ڈیبیو ،میڈن اوور میں3وکٹیں

62 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

سڈنی( ویب ڈیسک )محمد حسنین کا بگ باش میں تاریخی ڈیبیو ،میڈن اوور میں3وکٹیں لیں ، پاکستان کے اسپیڈ اسٹار باولر محمد حسنین کی بگ باش میں اس میچ سے انٹری ہوئی ہے۔

باز محمد حسنین نے بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا،کمنٹیٹرز اور سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دل کھول کر داد دی ، سڈنی حسنین کی باولنگ کی بدولت میچ جیت گیا۔

سڈنی تھنڈر کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور تباہ کن بولنگ کر کے دھاک بٹھا دی،محمد حسنین نے میچ کے 17ویں اور اپنے پہلے اوور میں صورت حال کو تبدیل کیا۔

http://

حسنین نے اس اوور میں بغیر کوئی رن دیے دوسری، تیسری اور پانچویں گیند پر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر فاتحانہ آغاز کیا۔ محمد حسنین کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے سڈنی تھنڈر کو 28 رنز سے فتح حاصل ہوئی۔

بگ بیش لیگ میں حسنین کے علاوہ پاکستانی بولر حارث رؤف، دلبر حسین اور سید فریدون بھی حصہ لے رہے ہیں اور حارث روف اپنے پہلے میچ میں آف کلر دکھائی دیئے۔

اس سے قبل سڈنی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں مخالف ٹیم 19.1 اوور میں 144 رنز پرآوٹ ہوگئی۔

Comments are closed.