حکومت نے پٹرول4روپے لیٹر مہنگا اورایل پی جی سستی کردی

56 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکومت نے پٹرول4روپے لیٹر مہنگا اورایل پی جی سستی کردی، دونوں کی قیمتوں میں کمی و اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے دن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا اور پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیاہے ،نئی قیمت کااطلاق نیا سال شروع ہوتے ہی ہو جائے گا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کی خبر ملتے ہی پٹرول پمپوں پر رش ہو گیا۔

دوسری طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کرنے کا اعلان کردیا ہے اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 196 روپے 67 پیسے ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69 اعشاریہ 63 روپے کم کی گئی ہے،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Comments are closed.