مسلمانوں کیخلا ف مہم ختم نہ ہوئی تو بھارت میں خانہ جنگی ہوگی

62 / 100

فوٹو: ٹوئٹرفائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارت کے نامور مسلمان اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمانوں کیخلا ف مہم ختم نہ ہوئی تو بھارت میں خانہ جنگی ہوگی، نصیرالدین شاہ نے کہا کہ مذہبی منافرت بڑھ رہی ہے۔

بھارتی میڈیاکوایک انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق سوال پر خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

سینئر اداکار نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، بھارتی وزیراعظم تو نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، مسلمان کب تک چپ رہیں گے بلکہ اسی طرح دیوار سے لگایا گیا تو جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔

http://

بھارتی اداکار نے کہا کہ بڑھتی مذہنی منافرت پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی سے لگتا ہے کہ انہیں حالات کی کوئی پروا نہیں ہے وہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ انتہا پسندوں کو لائیک کرتے ہیں۔

نصیرالدین کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہورہا ہے، ایسا کب تک چلے گا ؟ مسلمانوں کو تنگ کیا جارہاہے۔

جب ان سے یہ سوال کیاگیا کہ نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟جواب میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے۔

بھارت کے لیجنڈ مسلمان اداکارنے کہا کہ مسلمان اپنے گھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کررہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

Comments are closed.