فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا گیا

48 / 100

اسلام آباد(پریس ریلیز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے دفتر اقوام متحدہ برائے منشیات و جرائم کے تعاون سے جیولرز، اکاؤنٹنٹ اور وکلاء پر مشتمل نامزد غیر مالیاتی کاروبار اور پیشہ جات کیلئے اے ایم ایل / سی ایف ٹی کمپلائنس پر ٹریننگ سیشنز کا اہتمام کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے تربیتی سیشنز میں مختلف اداروں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل این ایف بی پی محمد اقبال نے اپنے ابتدائی کلمات میں ملک کے غیر مالیاتی شعبوں میں منی لانڈرنگ کے خلاف لڑنے پر زور دیا، انھوں نے شرکا کو ایف اے ٹی ایف کمپلائنس کے اقدامات سے آگاہ کیا.

انھوں نے شرکاء کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کے لیے فنڈز اور وسائل کی روک تھام کیلئے ملکی ضروریات کی تفصیلات بھی بتائیں۔

ڈائریکٹر جنرل محمد اقبال نے واضح کیا کہ ایف بی آر بطوراے ایم ایل / سی ایف ٹی ریگولیٹری اتھارٹی DNFBPs کی نگرانی اور سہولت کاری جاری رکھے گا، تاکہ جرائم کی ناجائز کمائی کو سونے یا قیمتی دھاتوں اور نگینوں میں محفوظ نہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر مقررین نے DNFBPs کواے ایم ایل / سی ایف ٹی کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا، جس میں ممنوعہ یا اقوام متحدہ کے نامزد افراد اور تنظیموں کی فہرستوں کی اسکریننگ، صارفین کی مستعدی، مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی اعانت پر نیشنل رسک اسسمنٹ شامل ہیں۔

آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا اور DNFBPs نےاے ایم ایل / سی ایف ٹی کے نفاذ کے مختلف پہلوؤں پر اپنے سوالات پوچھے ۔ تمام شرکاء کا سیشن میں خیرمقدم کیا گیا۔

سیشن کے مقررین میں وزارت خارجہ، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، ایف بی آر، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے اعلیٰ عہدیداران شامل تھے۔

Comments are closed.