پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو4وکٹوں سے ہرادیا

67 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو4وکٹوں سے ہرادیا،شاداب خان اور محمد نواز نے آخری لمحات میں بنگالی باولرز کی دھلائی کردی۔

شاداب خان نے آخری لمحات میں10بالز پر 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے21اور محمد نواز نے 8بالوں پر دو چھکوں کے ساتھ18رنز بنائے اور دنوں ناٹ آوٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان128رنز کے تعاقب میں مشکلات کا شکار،24رنر پر 4آوٹ،پاکستان کی کامیاب اوپننگ جوڑ ی آوٹ ہو کر واپس ہو گئی۔

محمد رضوان کو مستفیض الرحمان نے زبر دست ان سوئنگر پر کلین بولڈ کیا، انھوں نے 11بالز پر11رنز بنائے، جب کہ کپتان بابراعظم تحسین کی بال پر کلین بولڈ ہوئے اور صرف8رنز بنا سکے۔

http://

اس کے بعد پاکستان کے تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو کہ بغیر کوئی رنر بنائے مہدی حسن کی بال پر کلین بولڈ ہوئے، جب کہ چوتھی وکٹ شعیب ملک کی تھی جو بال بیٹ کرنے کے بعد کریز سے باہر ہوئے تو وکٹ کیپر نے رن آوٹ کردیا۔

شعیب ملک بھی کوئی رنز نہ بنا سکے، پاکستان نے پاور پلکے کے خاتمہ پر 6اوورز میں24رنز بنائے تھے ،پاکستان کی پانچویں وکٹ پندرویں اوور میں80رنز پر گری جب فخر زمان 36رنز بنا کرآوٹ ہوئے ، انھیں تحسین نے وکٹ کیپر کی مدد سے آوٹ کیا۔

وہ باہر جاتی بال پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے، خوشدل خان بھی ایسی ہی ایک بال پر34رنز بنا کر آوٹ ہوئے تاہم اس کے بعد شاداب اور محمد نواز نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹارگٹ پورا کرلیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 128رنز کا ہدف دے دیا،میزبان بیٹنگ لائن پاکستانی باولنگ اٹیک کے سامنے بے بس دکھائی دی حسن علی نے صرف رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کرکے ورلڈ کپ کا غصہ اتارا۔

بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوا اور 3رنز پر ہی حسن علی نے نعیم شیخ کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرا دیا۔

بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 10 رنز پر گِری تھی، سیف حسن ایک رن بنا کر محمد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے، تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی نجم الحسین تھے وہ 7 رنز بنا سکے جبکہ چوتھی وکٹ کپتان محمد اللّٰہ کی تھی جو 6 رنز بنا سکے۔
جاری ہے

بنگلہ دیش ک طرف سے نورالحسن نے28رنز بنائے جب کہ مہدی حسن30رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ان کے ساتھ دوسرے ناٹ آوٹ تحسین تھے جنھوں نے ایک چھکے کی مدد تھے8رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی نے22رنز دے کر 3، وسیم جونیئر نے24رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں، شاداب نے20رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، آج شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر127رنزبنائے، اس سے قبل ٹاس ہار جانے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہمارا فیصلہ بھی بولنگ کا ہوتا۔

قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر اور شعیب ملک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی ،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 20جبکہ تیسرا 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔مختصر فارمیٹ کے بعد2ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 26نومبر سے چٹاگانگ میں ہوگا۔

Comments are closed.