انگلینڈ نے بھی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے معذرت کر لی

53 / 100

لندن(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی واپسی کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈنے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے
اس کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے ویمنز ٹیم کا بھی دورہ پاکستان بھی منسوخ کردیا۔

http://

انگلش کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے کا پاکستان کرکٹ پر اثر ہوگا، پاکستان کرکٹ پر اس کے اثرات پر ہم افسردہ ہیں.

بیان میں کہا گیا ہے کہ 2022 کے ٹورز پر نظریں مرکوز ہیں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلی جانی تھی.

بیان کے مطابق اس صورتحال میں خطے کا دورہ کرنا پلیئرز کےلیے آئیڈیل نہیں ہے،اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گزشتہ دنوں پہلے میچ سے قبل سکیورٹی کو جواز بنا کر دورہ پاکستان ختم کردیا تھا.

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز اگلے ماہ ہونی تھی تاہم نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کے دورے کی منسوخی کی توقع تھی۔

Comments are closed.