کنگر بالا اور تھا تھی میں سلائی کڑھائی سینٹرز قائم

9 / 100

کنگر بالا ( نثار تنولی ) گاوں کنگر بالا اور تھاتھی میں غریب و یتیم بچیوں کے لیے سلای کڑھائی سینٹرز کا افتتاح کر دیا گیا.

تناول مدد گار آرگنائزیشن کا قیام حال ہی میں وجود میں آیا آرگنائزیشن قاہم ہوتے ہی علاقہ تناول کی محرمیوں کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات میں سرگرم نظر آئی.

تناول مدد گار آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی دلدار تنولی کی قیادت میں چیر مین فیاض تنولی پرویز تنولی شمروز خان عمرآن تنولی آفتاب تنولی شیراز اعوان رفیق اعوان شہزاد تنولی و دیگر عہددران نے رمضان پیکج سے اپنے کام کا آغاز کیا تھا.

تناول کے بلند و بالا پہاڑوں کی چوٹیوں تک مستحق غریب سفید پوش لوگوں تک راشن پہنچایا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں تناول کے مختلف ویلج چمٹی ون سے چمٹی ٹو تک پندرہ گاوں میں فری میڈیکل کیمپ لگوائے.

ان کیمپس میں سینکڑوں افراد کے فری ٹیسٹ اور میڈیسن دی گئیں اور تناول آرگنائزیشن اپنے عملی کام میں تیسرے بڑے مسلے کے حل کے لیے گاوں چمٹی میں بچیوں کے لیے سلائی کڑھائی کے لیے دستکاری اسکول کا باقاعدہ افتتاح کر رہی ھے.

اس اسکول میں گاوں کی بچیاں اور بیوہ خواتین اپنے لیے با عزت روزگار کما سکییں گی اس افتتاح کے موقع پر اردگرد کے مضافات سے تمام افراد نے شرکت کی اور تناول مدد گار سکیم کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا.

لوگوں نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پرویز تنولی نے آرگنائزیشن کی طرف سے اگلے مرحلے میں غریب و یتیم سفید پوش گھرانوں کی بچیوں کیلیے جہیز فنڈ کا اعلان بھی کیا.

اس نیک کام کے اعلان سے قبل ایک فیملی کے لیے جہیز فنڈ کی رقم ایڈوانس ادا کر دی علاقہ عوام کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا. پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مزید ایک اور گاوں تھاتھی میں بھی سلائی مشین سینٹر کا افتتاح کردیا.

سلائی مشینیں پہنچا دی گئیں یہ علاقہ تناول کے لیے واقع کسی خوشخبری سے کم نہیں تناول مدد گار سکیم اپنی مدد آپ کے تحت اگلے چند سالوں میں تناول کی محرومیوں کے خاتمے کیلے پر عزم ھے.

عملی کام کر کے دیکھاہیں گے جس کے بعد درجنوں نوجوانوں نے ممبر شپ لے کر تناول مدد گار سکیم کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا.

Comments are closed.