نئے صوبے بننے سے مہنگائی کم ہوگی ملک ترقی کرے گا


اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک صوبہ ہزارہ، تحریک صوبہ پوٹھوہاراور قبائل تحفظ موومنٹ کے راہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں بھی صوبے بنانے کی ضرورت ہے وہاں نئے صوبے ضرور بنائے جانے چاہئیں.

نیشنل پریس کلب اسلام میں مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر زمان، چئیرمین تحریک صوبہ پوٹھوہارراجہ اعجاز اور جنرل سیکرٹری قبائل تحفظ موومنٹ داؤد شاہ آفریدی شریک تھی.

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہاں بھی صوبے بنانے کی ضرورت ہے وہاں نئے صوبے ضرور بنائے جانے چاہیئں، ہزارہ اور پوٹھوار کو صوبے کی حیثیت دی جائے.

نئے صوبے بننے سے مہنگائی کم ہوگی ملک ترقی کرے گا، تحریک صوبہ ہزارہ کے چیئرمین سردار گوہر زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں 12 صوبوں کا ہونا ضروری ہے اس لیے جلد سے جلد نئے صوبے بنائے جائیں.

گوہر زمان نے کہا کہ نئے صوبے بنا کر ملک میں مہنگائی اور کرپشن پر قابو پایا جاسکے، ہم اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں.

اس موقع پر جنرل سیکرٹری قبائل تحفظ موومنٹ حاجی داود شاہ آفرید ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اور پر امن پاکستان کے لیے ہم نے مشترکہ اجلاس منعقد کیا ہے.

انھوں نے کہا کہ ہم ایک لویہ جرگہ وزیرستان میں کرنا چاہتے تھے جس کی ہمیں اجازت نہیں دی گئی ، ہم پر امن پاکستانی شہری ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم جہاں پر چاہیں جرگہ کر سکتے ہیں.

چئیرمین تحریک صوبہ پوٹھوہارراجہ اعجازنے میڈیا کو بتایا کہ ہم گزشتہ دس سال سے صوبہ پوٹھوہار کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ آج کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ ہم صوبوں کے قیام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.