باجوڑ ، راغگان ڈیم میں 3کشتیاں ڈوب گئیں،4افراد جاں بحق


باجوڑ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)عید کے روز سیر کیلئے جانے والے افراد کی تین کشتیاں سالار زئی کے راغگان ڈیم میں ڈوب جانے کے باعث 4افراد جاں بحق ہوگئے ۔

کشتیاں ڈوبنے کا واقع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پیش آیا، ڈیم میں سیاحوں کی ایک کشتی ڈوبی تھی جس کے بعد ڈوبنے والوں کو بچانے کے لیے جانے والی دو کشتیاں بھی ڈوب گئیں۔

واقع راغگان ڈیم میں کشتیاں ڈوبنے سے تین افراد لاپتہ ہوگئے ،ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے دفتر میں موجود ضلعی انتظامیہ کے ایک رکن عبدالعزیر نے بتایا کہ ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ سات افراد کو زندہ بچا یا گیاہے زندہ نکالے جانے والوں میں سے بعض افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عبدالعزیر کے مطابق ڈوبنے والی کشتی مقامی سیاحوں کی تھی جو کہ عید کے موقع پر سیرکیلئے ڈیم پر گئے تھے، انھوں نے بتایا کہ سات افراد کو زندہ بچالیا گیا ان میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

کشتی ڈوبنے کے واقعے کی خبر ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار فوراً ڈیم پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی پولیس کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن گھنٹوں جاری رہا۔

Comments are closed.