سعودی جیلوں سے رہائی، 85 پاکستانی واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں کا گروپ پاکستان پہنچ گیا، ائرپورٹ پر اہل خانہ موجود تھے.

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ کسی بھی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اس احساس کا مظاہرہ نہیں کیا جو عمران خان کرتے ہیں۔

فواد چوہدری ان پاکستانیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان 85 خاندانوں کی عید کی خوشیاں وزیر اعظم کی ذاتی کاوشوں کا ثمر ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اب تک کئی ہزار لوگ جو بیرون ملک مصائب کا شکار تھے وطن واپس پہنچ چکے ہیں.

Comments are closed.