شیخ رشید مویشی منڈی پہنچ گئے، بھاو تاو کرکے 3اونٹ خرید لئے


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی رہنما شیخ رشید احمد قربانی کیلئے جانور کی خریداری کیلئے خود مویشی منڈی پہنچ گئے ، بھاو تاو کرتے اور لوگوں سے گپ شپ کرتے رہے۔

شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں جانور خریدنے اسلام آباد کی مویشی منڈی پہنچے جہاں انہوں نے بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤکیا اور 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں 3 اونٹ خریدے لئے۔

اسلام آباد کی مویشی منڈی میں اپنے درمیان وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو دیکھ کر لوگ خوش ہوئے اس دوران وزیر داخلہ بھاو تاو کے ساتھ ساتھ ان سے گپ شپ کرتے نظر آئے ۔

واضح رہے دیگر سیاستدانوں کے مقابلے میں شیخ رشید احمد کی یہی انفرادیت ہے کہ وہ لوگوں سے ہر جگہ مل لیتے ہیں اور مقامی افراد کے مزاج کے مطابق گفتگو کرنے کا ہنر بھی رکھتے ہیں۔

شیخ رشید احمد کے بارے میں راولپنڈی میں لال حویلی کے محلہ میں مشہور ہے کہ وہ کبھی کھبی صبح اٹھ کر کسی کے گھر پہنچ جاتے ہیں یا کسی ریڑھی بان کے پاس کھڑے ہو کر ناشتہ کرنے لگتے ہیں۔

Comments are closed.