حریم شاہ کی فیاض چوہان اور فاروق ستار کو بے نقاب کرنے کی دھمکی

لاہور(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اور سیاستدانوں سے ملنے اور ان کی ویڈیوز وائرل کرکے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے اب کی بار فاروق ستار اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو ان کی اصلیت بے نقاب کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بے بنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دےرہے ہیں۔

نئی ویڈیو میں حریم شاہ اپنے جھوٹے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان سے مخاطب ہو کر کہتی ہیں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں جب بھی میڈیا والے مجھ سے آپ کے بارے میں پوچھتے تھے میں آپ کی اصلیت چھپاتی تھی.

میں نے ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں فیاض الحسن کو سب کے سامنے بے عزت اور بدنام نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نہیں چاہتی تھی کہ آپ کا سیاسی کیریئر خراب ہو، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

اس کے بعد حریم شاہ نے ویڈیو بیان میں فاروق ستار سے متعلق کہا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی.

حریم شاہ نے کہا کہ فاروق ستار آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے اور چھ ماہ سے درخواست کر رہے تھے کہ آپ جب بھی کراچی آئیں تو میری مہمان ہوں گی.

حریم شاہ کمرے میں خفیہ ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں کراچی آئی تو فاروق ستار خود چل کر ہوٹل میں میرے کمرے میں آئے، اب عوام کے سامنے جھوٹ نہ بولیں۔

ویڈیو میں حریم شاہ نے دونوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ پہلے آپ لوگ اپنی بیویوں کے ساتھ وفا کریں، بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ آپ دونوں اس قابل نہیں کہ میں اپنے نام کے ساتھ آپ کے نام جوڑوں، میں آپ دونوں کو اس قابل نہیں سمجھتی نہ ہی سمجھوں گی.

Comments are closed.