پاکستان اور چین مشکلات کے باوجود کندھا ملا کر چل رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد(شِنہوا) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے 7 دہائیوں قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور چین مشکلات میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں، یہ تعلقات صرف دونوں حکومتوں کے مابین ہی محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی قائم ہیں۔

عمران خان نے وزیراعظم ہاوس میں چینی میڈیا کو ایک انٹرویو میں چین کی غربت کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی کے حصول میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کوششوں کو سراہا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے چین پر نظام حکومت کو ایک مثالی ماڈل قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بتایا جاتا تھا کہ سماجی ترقی کے لئے مغربی نظام جمہوریت ایک بہترین طریقہ ہے تاہم جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے کامیابی حاصل کی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا میں ایک اور قابل عمل ماڈل بھی موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں چین کے متعدد دورے کئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ٹیلنٹ کے انتخاب اور اس کو نشوونما دینے سمیت چین کی ترقی کی طویل المدتی منصوبہ بندی سے وہ متاثر ہوا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے خیال کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور چین کی ماحولیات کے تحفظ اور آب و ہوا کی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر کوششوں کی رہنمائی کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چینی عوام کا پاکستانی عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔ کیونکہ آپ مشکل میں ساتھ دینے والے دوست کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں جیسا کہ اچھے وقت میں ہر کوئی آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے یاد دلایا کہ کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں، چین نے نہ صرف اپنے ملک میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلکہ پاکستان سمیت دیگر بہت سے ممالک کو ویکسین کا عطیہ اور دیگر طریقوں سے وبا کو قابو کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان میں بجلی کی قلت کو دور کرنے اور ملک کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مستقبل میں چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور مہارت سے متعلق تربیتی تعاون کو مزید فروغ دے گا،انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک ایسا پروگرام ہے جس سے ہمیں بڑی امیدیں اور ہماری مستقبل کی معاشی ترقی کی توقع ہے۔

Comments are closed.