چین کا سیاسی جماعتی نظام، تعاون اور مشاورت عنوان سے وائٹ پیپرجاری

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) جمہوری نگرانی کے عمل میں پارٹی سے وابستگی نہ رکھنے والی دیگرسیاسی جماعتوں اورعوام کی حمایت کرتی ہے۔

ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات نے”چین کے سیاسی جماعتی نظام: تعاون اور مشاورت” کے عنوان سے وائٹ پیپرجاری کیاہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سےغیر جمہوری سیاسی جماعتوں اورپارٹی وابستگی نہ رکھنے والے افراد کی جمہوری نگرانی چین کے سیاسی پارٹی نظام کی طاقت سے مستفید ہونے کاایک اہم طریقہ ہے اور یہ چین کے نظام کو جدید بنانے اورحکمرانی کی ناگزیر ضرورت ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ جمہوری نگرانی کے موضوعات میں بنیادی طور پر آئین کا نفاذ، ریاست کے قوانین و ضوابط ،سی پی سی اور اہم حکومتی رہنما ،ہدایات اورپالیسیوں کی تشکیل اوران پرعملدرآمد شامل ہیں.

سی پی سی کی جانب سے قانون پرمبنی ملکی گورننس ،فرائض کی انجام دہی اورایمانداری کے ساتھ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سی پی سی کے سرکردہ عہدیداروں کی کارکردگی بھی ان موضوعات میں شامل ہیں۔

اس دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ سی پی سی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتیں اور پارٹی وابستگی نہ رکھنے والے افراد،سیاسی مشاورت اورفیلڈ ورکس میں شریک ہوتے ہوئے.

ریاست کی اہم پالیسیوں، فیصلوں اور منصوبوں پر عملدرآمد کے معائنہ اورنگرانی میں حصہ لیتے ہوئے اور سی پی سی کمیٹیوں کے سپرد ہونے والے اہم امورکی نگرانی کے عمل میں اپنی رائے، تنقید اور مشورے پیش کرتے ہیں۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں 18 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اہم اصلاحاتی اقدامات ، کلیدی پالیسیوں پر عمل درآمد اور ریاست کے درمیانی اور طویل مدتی منصوبوں میں اہم اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کی نگرانی کے عمل کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کررہی ہے۔

Comments are closed.