بھارت نے آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرا کر ٹیسٹ سیریز جیت لی


برسبن( سپورٹس ڈیسک )بھارت نے آسٹریلیا کو آسٹریلیامیں شکست دے کر عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اہم سیریز 2-1کے فرق سے جیت لی۔


گابا ٹیسٹ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی اور اس فتح کے ساتھ ہی بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

گابا ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 328 رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ پانٹ نے بھارت کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ریشابھ پانٹ نے 138 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔

بھارت 1988 کے بعد پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں شکست دی تھی۔

واضح رہے اسی سیریز کے ایک میچ میں بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 36رنز پر آوٹ ہوئی تو بھارت میں اپنی ٹیم پر شدید تنقید کی گئی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے دباومیں آنے کی بجائے سیریز جیت کر بدلہ لے لیا۔

Comments are closed.