ڈین جونز ہوتے تو آج کراچی کی فتح پر بہت خوش ہوتے،اہلیہ جین جونز

سڈنی(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کے آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کی اہلیہ نے کراچی کنگز کی فتح کے بعد ٹوئٹر پر فاتح ٹیم کو مبارکباد دی ہے.

ڈین جونز کی اہلیہ جین جونز نےپاکستان سپرلیگ فائیو میں فتح حاصل کرنے کے بعدٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کراچی کنگز کو فتح پر مبارک باد پیش کی۔

https://twitter.com/Janey_Jones_/status/1328772535375171585?s=19

انہوں نے کراچی کنگز کو جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈیانو اگر آج ہوتے تو وہ لڑکوں کی محنت دیکھ کر خوش ہوتے کیونکہ انہوں نے بہت مشکل حالات میں بہت سخت محنت کی۔

آسٹریلیا کے آنجہانی کرکٹر کی اہلیہ نے محبتوں اور حمایت کرنے پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال، وسیم اکرم، شنیرا اکرم اور عماد وسیم اور پوری پاکستانی قوم کا خصوصی شکریہ بھی کیا۔

کراچی میں کھلاڑیوں کا ڈین جونز کو خراج تحسین

یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز 24 ستمبر کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ 1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے ،ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی۔

Comments are closed.